5 مئی، 2023، 7:56 AM

پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد دہلی میں ہونے کا امکان

پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد دہلی میں ہونے کا امکان

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد شہر میں ہونے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے اس میچ کی میزبانی نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کے کرنے کا امکان ہے جو کہ تماشائیوں کی گنجائش کے حوالے سے کرکٹ کا سب سے بڑ اسٹیڈیم ہے۔

اس اسٹیڈیم میں 1 لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے اور میچز کے وینیوز کا اعلان جلد متوقع ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈیا کے لیگ میچز کے لیے 7 وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے، بھارت کے احمد آباد میں 2 میچز ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور،بنگلور، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، تریوندرم، ممبئی، دہلی، لکھنؤ، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

News ID 1916264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha